Beauty Competition Among Smuggler Women In Jail

Beauty Competition Among Smuggler Women In Jail

Advertisement


کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا کی بیون پاسٹر جیل میں 2ہزار 2 سو سے زائد خواتین قید ہیں اور ان میں اکثریت منشیات کے کاروبار میں کسی نہ کسی طرح ملوث قرار پائی گئی ہیں لیکن جیل انتظامیہ کا کیا کیجئے جو گزشتہ 18 برسوں سے خواتین قیدیوں کے درمیان مقابلہ حسن کا اہتمام کراتی ہے، رواں برس بھی یہ مقابلہ ہوا اور اس مقابلہ حسن کے جج تھے ملک کے مایہ ناز گلوکار اور ٹی وی کے مشہورفنکار۔


مقابلے میں نہ تو عمر کی قید ہے اور نہ ہی اسمارٹ ہونے کی شرط، شرط ہے تو صرف یہ کہ وہ اس سے پہلے کبھی جیل میں ہونے والے مقابلہ حسن میں شریک نہ ہوئی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اس مقابلے میں جہاں قاتل حسینائوں نے حصہ لیا وہیں 3 بچوں اور 9 پوتے پوتیوں کی دادی اماں نے بھی اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔


مقابلہ حسن کے حوالے سے جیل کی ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کا حصہ بن کر خواتین کچھ دیر کے لئے اپنی تمام تر پریشانیاں بھول کر تفریح کرتی ہیں اور خوش ہوتی ہیں۔ اس مقابلے کے ذریعے قیدی خواتین کو اپنے خوبصورت ہونے کا احساس ہوتا ہے اور انہیں خوشی کے دو پل میسر آ جاتے ہیں جو کہ جیل کی اس تناؤ بھری زندگی میں ہوا کے ٹھنڈے جھونکے سے کسی بھی طرح کم نہیں

You might like