1st movie of Hasleen Kaur

1st movie of Hasleen Kaur

Advertisement

فلم سازسنیل دھرشن کی اس فلم کی ہدایات راجیش پانڈے دی ہیں جب کہ فلم میں سنیل دھرشن نے اپنے بیٹے شو دھرشن کو بھی بطور ہیرو پہلی مرتبہ متعارف کرایا ہے ۔فلم میں ہسلین کور نے پریت جب کہ شودھرشن نے کبیر کا کردار اداکیاہے فلم کی دیگر کاسٹ میں اہم شرما، انکیت راج ،سنجے شرما ،مہیش ٹھاکر، کرن آنند،امندیپ کور، منیکا کورپ اروڑا، نلنجان گپتا ، ارو ورما، روشن پریت،آدیتی کھنہ ،شاہلش ہجمیر، ڈینس فریننڈس، شاجی چوہدری، سیش شکلا، یش اچاریہ، دھانی گوری ، ڈمپل سبروال ار رمی خان بھی شامل ہیں۔فلم کے میوزک ڈائریکٹر خود سنیل درشن ہیں جب کہ اس سلسلہ میں ریان امین، راشد خان ، پرشان سنگھ، ممزے اور میت بروس انجان نے بھی ان کا ساتھ دیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق شوٹنگ بھارت کے علاوہ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے فلم کو 10 جنوری 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا ۔فلم کی کہانی ایک ساتھ کھیلنے والے بچوں پریت اور کبیر کے گرد گھومتی ہے جو بڑے ہوکر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں مگر والدین ان کی مخالفت کرتے ہیں۔

کہانی کے مطابق کبیر کی عمر جب آٹھ برس کاہوتاہے تو اس کی والدہ اسے سزا دینے کے لیے علاقہ چھوڑ کر دوسرے شہر چلی جاتی ہے 12سال تک مختلف شہروں میں گھومنے کے بعد کبیر کاخاندان واپس آجاتاہے جہاں بچپن کے دونوں دوست ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوجاتے ہیں اور یہیں سے بچپن کی دوستی محبت میں تبدیل ہوجاتی ہے مگر گھر والے ان کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ہسلین کورکا بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم کے متعلق کہنا ہے کہ ’’ کرلے پیار کرلے‘‘ ایک خوبصورت فلم ہے جو محبت کرنیوالے جوڑے پر بنائی گئی ہے اس فلم میں میرا کردار پریت نامی ماڈرن لڑکی کا ہے جسے خود پرمکمل اعتماد ہے اور وہ اپنے ہی علاقے کے لڑکے کبیر کے ساتھ بچپن میں کھیلتی رہی ہے اور بعد ازاں اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے ہسلین کور کا کہنا تھا کہ یہ میری پہلی فلم ہے جس میں مجھے پوری طرح اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملا اور میں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کرنے کی پوری کوشش کی ہے امید ہے یہ فلم سینما گھروں میں ایک کامیاب فلم کی حیثیت سے سامنے آئے گی اور لوگ مدتوں مجھے اس فلم کے حوالے سے یاد رکھیں گے ۔

Advertisement

You might like

There are no related posts