11 year old Indian maid tortured with chillies

11 year old Indian maid tortured with chillies

Advertisement

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے نواحی ضلع تھانے میں پولیس نے مقامی تاجر  اور اس کی بیوی  کو گرفتار کیا ہے، دونوں افراد کی گرفتاری ان کی 11 سالہ ملازمہ کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی درخواست پر عمل میں آئی ہے، بچی کا کہنا تھا کہ وہ ریاست اتر پردیش کی رہائشی ہے اور اسے اس کے والدین نے 15ہزار روپے میں اس شرط پر فروخت کیا تھا کہ وہ اس کی بہتر تعلیم و تربیت کریں گے  لیکن وہ روز اسے مارتے پیٹتے تھے، اسے زبردستی مرچیں کھلائی جاتیں اور اس کے جسم کے نازک حصوں پر بھی مرچیں ملتے تھے۔

بچی کا کہنا ہے کہ  بعض اوقات اس پر تشدد کے دوران میرے مالکان اونچی آواز میں گانے چلاتے تھے تاکہ میرے چیخنے چلانے کی آواز پڑوسی سن نہ سکیں پولیس نے بچی کو ایک سماجی تنظیم کے سپرد کردیا ہے جبکہ دونوں مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی 60 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر کی سطح سے نیچے  زندگی بسر کررہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے نہ صرف اپنے اعضا بلکہ اپنے بچے فروخت کرنے پر بھی مجبورہوجاتے ہیں ۔

Advertisement

You might like

There are no related posts