Patna man files defamation suit against son for inter-caste marriage

Patna man files defamation suit against son for inter-caste marriage

Advertisement

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کی مقامی عدالت میں ثابت ناتھ شرما نامی شخص  نے اپنے بیٹے  پر ایک کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا  کہ ان کے بیٹے پر نچلی ذات کی ایک لڑکی سے عشق کا بھوت سوار ہوگیا اورذات سے باہر کی لڑکی سے شادی کر کے ان کے بیٹے نے نہ صرف ان کی ساکھ خراب کی ہے بلکہ 400 سالوں سے جاری خاندانی روایات کو بھی پامال کیا ہے، اب اسے اپنی غلطیوں کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے نام کے ساتھ ان کا نام بھی مت لکھے، عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد مقدمے کی باقاعدہ سماعت بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سیکیولر ازم کی  پرچار کرنے والے بھارت میں ذات پات کی جڑیں اب بھی گہری ہیں اور ذات برادری سے باہر شادی کرنے والوں کو خاندان سے بے دخل کردیا جاتا ہے۔

Advertisement

You might like

There are no related posts