PML N Zulfiqar Khosa Marries Granddaughter of Nawab of Kalat

PML N Zulfiqar Khosa Marries Granddaughter of Nawab of Kalat

لاہور: سابق مشیر اعلیٰ پنجاب سردارذوالفقار علی خان کھوسہ نواب آف قلات کی نواسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی ایچ اے کراچی میں ہونے والی تقریب میں سردارذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادوں سردار دوست محمداور سردار حسام کھوسہ ودیگر قریبی عزیزوں کے علاوہ نواب آف قلات کی فیملی کے ممبران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کی نئی دلہن کا نام فریال ہے اور ان کی عمر تقریباً 35سال کے قریب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نئی دلہن نے کھوسہ کے بیٹوں کو تحفے میں گاڑیاں بھی دی ہیں۔ان کا ایک گھر کراچی اور دوسرابلوچستان میں ہے اور وہ کراچی میں ن لیگ کی عہدیدار بھی رہی ہیں ۔ذوالفقار کھوسہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق انھوں نے یہ شادی اس لیے کی ہے کہ ان کی پہلی اہلیہ نادرہ بی بی بیمار ہیں ، انھیں ریڑھ کی ہڈی کا عارضہ لاحق ہے۔

 

 
Advertisement

 


PML N Zulfiqar Khosa Marries Granddaughter of... by loverose443

 

 
 
Advertisement

 

You might like