Zardari new wife snaps exposed on social media.

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خفیہ شادی کے بعد ان کی مبینہ اہلیہ کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ چند روز قبل ایک پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر زرداری نے عرب امارات میں مقیم ایک خاتون سے شادی کرلی ہے۔ - 

Advertisement

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اس دعوے میں صحافی اسد کھرل نے زرداری کی مبینہ اہلیہ کا نام نہیں بتایا تھا تاہم ان کا کہناتھاکہ بلاول اور زرداری میں اختلافات کی وجہ اصل وجہ یہی ہے،دوسری بیوی سے زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔ - 

اب مختلف ویب سائٹس پر شائع ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے جس خاتون سے شادی کی اس کا نام تنویر زمانی ہے۔ پاکستانی ویب سائٹس پر زرداری کی مبینہ اہلیہ کی کئی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن میں سے کچھ میں وہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے ساتھ موجود ہیں۔ 

تنویر زمانی کی ایک تصویر ایسی بھی جس میں وہ آصف زرداری کے قریبی دوست اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کے ساتھ موجود ہیں جب کہ ایک اور میں وہ پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ - 

You might like